اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ ناوی پللے اور دیگر ماہرین نے امریکی اور عراقی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں مبینہ تشدد اور غیرقانونی ہلاکتوں کی تحقیقات کرائیں۔ اقوام متحدہ کے ایک تفتیش کار نے نائن الیون واقعات کے بعد امریکی طرزعمل کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے سے منسلک ایک اور ماہر نے گوانتانامو جیل کے کم عمر قیدی کے خلاف جنگی جرائم کی سماعت کو شرمناک قرار دیا ہے۔اُدھر امریکی حکام نے تنقید پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو علم ہے کہ جنوری2009 میں صدر باراک اوباما کے اقتدار سنبھالنے کے بعد صورت حال تبدیل ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110