22 اکتوبر 2010 - 20:30

پشاور کے علاقے پشتہ خرہ کی جامع مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکے سے 5 نمازی جاں بحق اور22سے زائدزخمی ہوگئے، زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایک کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چاٹو لارا مسجد کے صحن میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہاں نمازیوں کی بڑی تعداد فرض نماز کے بعدسنت اداکررہی تھی۔ دھماکے سے جائے وقوع پر گڑھا پڑگیا جبکہ مسجد کی دیوارکوبھی نقصان پہنچا۔ سی سی پی او لیاقت علی نے کہاکہ دیسی ساختہ بم مسجدکے برآمدے کے باہرصحن میں بائیں جانب کپڑے میں ایک ستون کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لگتاہے کہ بم رکھنے والا نمازی کے روپ میں آیا۔ انہوں نے کہاکہ دھماکے میں تقریباًڈیڑھ سے دو کلوبارودی مواداستعمال کیا گیا۔    .........سورة البقرہ کی آیت 114 میں رب ذوالجلال کا فرمان ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم * وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن مَّنَعَ مَسَاجِدَ اللّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا أُوْلَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَن يَدْخُلُوهَا إِلاَّ خَآئِفِينَ لهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔ترجمہ: اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کیے جانے سے روک دے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کرے! انہیں ایسا کرنا مناسب نہ تھا کہ مسجدوں میں داخل ہوتے مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لئے دنیا میں (بھی) ذلّت ہے اور ان کے لئے آخرت میں (بھی) بڑا عذاب ہے۔