20 اکتوبر 2010 - 20:30

نئی دہلی میں آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کی طرف سے سید علی گیلانی پر حملے کی کوشش کشمیری نوجوانوں نے ناکام بنا دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی جونہی سیمینار کے مقام پر پہنچے تو آر ایس ایس کے لوگ ان پر حملے کے لیے دوڑپڑے تاہم ان کا منصوبہ اس وقت ناکام ہو گیا جب کشمیری نوجوانوں نے سید علی گیلانی کے گر د ڈھال بنا لیا۔ واقعہ کے بعد ہال میں بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے آدھے گھنٹے تک گونجتے رہے۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے آج سرینگر کے نواحی علاقے مہلورہ شالہ ٹینگ میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا ۔ جھڑپ میں دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔

.........

/110