19 مارچ 2010 - 20:30

شہدائے یوم علی (ع) لاہور اور شہدائے القدس ریلی کوئٹہ سے تجدید عہد وفا کے لئے لاہور میں ناصر باغ کے مقام پر شہداء کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مجل وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر سانحہ یوم علی علیہ السلام میں شہید ہونے والوں اور سانحہ القدس ریلی کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا مشترکہ چہلم اور احتجاجی جلسہ لاہور میں ناصر باغ میں منعقد کیا گیا،چہلم اور احتجاجی جلسہ کے پروگرام میں ملک بھر سے ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔جبکہ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ ناصر عباس جعفری،علامہ امین شہیدی،علامہ مقصود ڈومکی،علامہ سید ہاشم موسوی،علامہ عبد الخالق اسدی،سرفراز  حسینی،ناصر شیرازی سمیت آئی ایس او پاکستان کے نو منتخب صدر رحمان شاہ سمیت دیگر نے خطاب کیا،جبکہ نوحہ خوانی مقدس کاظمی،وسیم الحسن اور دیگر نے کی ،اس موقع پر ہزاروں عاشقان ولایت و عاشقان شہادت کے اجتماع نے صہیونی اور امریکہ آلہ کار دہشت گرد ایجنٹوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور ملک بھر میں شیعیان پاکستان کے قتل میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو ذمہ دار ٹہرایا اور شہداء کے خون کے حساب کا مطالبہ کیا،شرکائے اجتماع نے ہاتھوں میں سیا ہ پٹیاں باندھ رکھیں تھیں جو کہ یوم سوگ کی علامت تھی،جبکہ ہاتھوں میں سیاہ پرچم اور سرخ پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر لبیک یاحسین علیہ السلام،یا زہرا(س)،لبیک یا مہدی عج اور لبیک یا امام کے نعرے آویزاں تھے،دوسری جانب لاہور کی مقامی ماتمی انجمنوں نے شہدائے یوم علی (ع)و شہدائے القدس ریلی کوئٹہ سے تجدید عہد وفا کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے ماتمی جلوس نکالے اور عزاداری کرتے ہوئے مرکزی اجتماع میں شامل ہو ئے،واضح رہے کہ شہدائے یوم علی علیہ السلام جو کہ اکیس رمضان المبارک کو حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت پر عزاداری کے جلوس میں شریک تھے ،ناصبی دہشت گردوں نے بمن دھماکے کر کے 60سے زائد عزاداران امام علی علیہ السلام کو شہید کر دیا تھا جبکہ 23رمضان المبار ک کو عالمی یوم القدس کے موقع پر کوئٹہ میں نکالی گئی آزادیئ القدس ریلی پر بھی صہیونی اور امریکی دہشت گردوں نے بم دھماکہ کر کے 70سے زائد عاشقان بیت المقدس کو شہید کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110