10 اکتوبر 2010 - 20:30

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا ہے کہ اسرائیل،امریکہ اور بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کو غیر محفوظ قرار دے کر اس کی ایٹمی طاقت کی حیثیت ختم کر دیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی نظریں ہیں۔ امریکہ افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے۔ مرکز اسلامی پشاور میں قبائلی عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر عمل کرنے سے گریزاں ہے، فوجی آپریشنز کے باوجود دہشت گردی ختم ہونے کے بجائے طول اختیار کرتی جا رہی ہے۔

منورحسن نے بتایا کہ جیکب آباد ائیرپورٹ بچانے کے لیے پورے شہر کو سیلاب میں ڈبو دیا گیا۔ متاثرین کی بروقت امداد نہیں کی گئی تو انقلاب آئے گا۔ سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسرائیل،امریکہ اور بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کو غیر محفوظ قرار دے کر اس کی ایٹمی طاقت کی حیثیت ختم کر دیں۔ پشاور کے مرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں شکست خوردہ امریکہ اور نیٹو پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران طاغوتی طاقتوں سے ہوشیار ہو جائیں اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے خارجہ پالیسی کو ازسرنو مرتب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پاکستان میں سیاست سے پہلے اپنے اعمال کا حساب دیں اور قبائلی علاقوں میں آپریشن کی آڈٹ رپورٹ سے عوام کو آگاہ کریں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں چوروں اور لٹیروں کی حکومت ہے،عوام دہشت گردوں کو ووٹ دیں گے تو ٹارگٹ کلنگ کیسے رکے گی۔

..........

/110