ڈی پی او ہنگو رشید خان کے مطابق گرفتار ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی کالعدم جماعت تحریک طالبان سے ہے۔ ہنگو کے علاقے اسپن ٹل کے ایک مکان میں ان شدت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان شدت پسندوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے غیرملکی شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود اور خود کار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110