اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو مہمند ایجنسی میں یکہ غنڈ تحصیل کے علاقے خٹکی شریف میں مسلح طالبان نے لڑکیوں کے ایک سرکاری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔اس حملے میں سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ان حملوں میں کم سے کم ایک سو بیس کے قریب سکول، بنیادی صحت کے مراکز اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو تباہ کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں ایک عرصہ سے سکیورٹی چیک پوسٹوں، سرکاری عمارتوں اور سکولوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110