موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے اکثر صوبوں سمیت تہران کی تاجر برادری نے اپنے اعلامیے میں چند انتہاپسند امریکیوں کی جانب سے قرآن کریم کے نسخے نذر آتش کئے جانے کے مذموم اقدام کی مذمت کرتےہوئے آج تہران کا تاریخی بازار بزرگ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔تاجر برادری کے اعلامیے میں آیا ہے کہ تاجر برادری آج (بدھ کو) مساجد میں اجتماع کرے گی اور مظاہرے کرکے قرآن کریم کی بےحرمتی کرنے والوں سے نفرت و بیزاری کا اعلان کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110