پولیس کے ایک سینئراہلکار نے بتایا کہ پولیس کی تین ٹیمیں اس واقعہ میں گرفتارمشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے ان سے مختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے امید ہے جلد کامیابی ملے گی انھوں نے کہا کہ خودکش حملہ آورکی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوائے گئے ہیں۔دھماکے کے بعد فائرنگ کے واقعہ سے متعلق انھوں نے کہاکہ پولیس فائرنگ کرنے والوں کی نشاندھی کررہی ہے اوراس ضمن میں جلد گرفتاریاں کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110