26 رمضان 1431 ـ ــــــــ 6/9/2010
مظلوم عوام کی آواز ہم تک دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ پہنچانے والے معزز صحافی حضرات السلام علیکممیں صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمیں پاکستان، اپنی تنظیم، وحدت کونسل اور آئی ایس او پشاور ڈویژن کی جانب سے آپ سب صحافی حضرات کا شکرگزار ہوں کہ آپ رمضان المبارک کے باوجود ہماری پریس کانفرنس میں تشریف لائے۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ گذشتہ دنوں کے دوران تسلسل کے ساتھ ملک کے بڑے شہروں خصوصا لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں شیعیان حیدر کرار کو نسانہ بنایا گیا۔روزہ دار عورتوں اور بچوں کو سفاکانہ طریقے سے نشانہ نبایا گیا۔ ہم اس بزدلانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں یہ پاکستان کی نام نہاد جمہوری حکومت کی واضح ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے؛ ملک بھر میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں اور صہیونی اور امریکی ایجنٹ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کررہے ہیں۔ایک عرصے سے وطن عزیز میں صہیونی اور امریکی ایجنٹ پاکستان بھر میں مذہبی اجتماعات کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ کہیں یہ لوگ محرم الحرام کی جلوسوں کو نشانہ بناتے ہیں تو کہیں یوم القدس اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر حملے کرتے ہیں۔محترم صحافی حضرات! یہ کچھ اور نہیں بلکہ شیعہ اور سنی کو لڑانے کی سازش ہے اور یہ ایسے لوگ ہیں جو نہ شیعہ ہیں اور نہ ہی سنی ہیں؛ لاہور اور کراچی میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوسوں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی کو نشانہ بناکر لشکر جھنگوی نے اسرائیلی اور امریکی آقاؤں کو خوش کردیا ہے۔کوئٹہ میں یوم القدس ریلی میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں پر فائرنگ نے صہیونی فوجیوں کی یاد تازہ کردی۔ آج ان شہداء کا خون بیت المقدس کی آزادی کے لئے قربان ہونے والے فلسطینیوں کے خون میں شامل اور ہمارے شہداء قدس و قبلہ اول کے شہداء میں شامل ہوگئے ہیں؛ اور آپ نے دیکھ لیا کہ ان بزدلانہ حملوں کے باوجود ملک بھر میں عزاداری کے جلوس اور یوم القدس کے جلوس اسی شان و شوکت سے برآمد ہوئے جس شان و شوکت سے یہ ہمیشہ برآمد ہوا کرتے تھے اور عوام نے ان جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہمارے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ کوئٹہ کے سانحے نے ثابت کردیا کہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔یہ ریلی اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی گئی تھی اور س بربریت کے باوجود ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ حماس نے سرکاری سطح پر کوئٹہ میں القدس ریلی پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے؛ صہیونی ایجنٹوں کی کوشش ہے کہ ہم عید میلادالنبی (ص) اور عزاداری اہل بیت (ع) کے جلوس نکالنا اور مراسمات منانا چھوڑ دیں۔انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے وزیر داخلہ اس صہیونی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ عزاداری پر کسی صورت میں صہیونی دباؤ کے تحت حکومتی پابندیاں برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ کربلائے گامے شاہ اور سانحہ القدس ریلی کوئٹہ کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن مقرر کریں اور سانحہ کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم تنظیم کے خلاف حقیقی آپریشن کیا جائے۔ آخر میں ہم سانحۂ کوئٹہ میں زخمی اور جان بحق ہونے والے میڈیا اہلکاروں کے اہل خانہ، ٹی وی چینلز کے کارکنوں اور اہلکاروں سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان اور دیگر شہداء کے غم میں برابر کے شریک اور مغموم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔پریس کانفرنس کے شرکاء:1۔ مولانا سبیل حسن مظاہری، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمیں ـ پاکستان ، پشاور2۔ مولانا ظفر نقوی3۔ عامر عباس طوری، صوبائی صدرآئی ایس او ـ پاکستان، بلوچستان4۔ مولاتا سید عبدالحسین (وحدت کونسل)5۔ قلندر بنگش، ڈویژنل صدر آئی ایس او ـ پاکستان، پشاور