2 ستمبر 2010 - 19:30

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس سال یوم قدس کے موقع پرایرانی عوام کی جانب سے ملت فلسطین کی حمایت کوہمیشہ سے زیادہ حساس قرار دیاہے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے آج (جمعرات ) ہمارے نمائندے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی جانب سے یوم قدس کے تعین سے ملت فلسطین کونہایت اچھی عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ہاشمی رفسنجانی نے مشرق وسطی اور دنیاکی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ملت ایران یوم قدس کے جلوسوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کرکے فلسطینی عوام کادل خوش کردے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم سیاسی ومذہبی شخصیتوں ، سیاسی پارٹیوں مختلف تنظیموں اور اداروں نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں بڑی تعداد میں شرکت پر تاکید کی ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے بیت المقدس کو مسلمانوں کے دل کا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت پرت اکید کی۔ڈاکٹر لاریجانی نے ملت فلسطین کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جن اہداف کی بنیاد امام خمینی (رح) نے رکھی تھی اس کامقصد یہ تھاکہ مسلمان ایک طاقت ہوں اور کسی کے زیر تسلط نہ رہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے بھی دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مسلم امہ کو عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یوم قدس کے موقع پر ہر سال ہونے والا عظیم الشان اجتماع، دشمن کو کمزور کرنے اور عالم اسلام کی سربلندی میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110