ذرائع کے مطابق صدر میں ہونے والی فائرنگ ایمپریس مارکیٹ کے قریب ہی واقع مرغی خانے والی گلی میں ایک عمارت سے کی گئی ۔فائرنگ کے واقعے کے بعد وہاں سے گذرنے والے یوم علی کے جلوس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوف زدہ ہو کر بھاگنے لگے۔سی سی پی او کراچی وسیم احمد کا کہنا ہے کہ صدر ایمپریس مارکیٹ میں جلوس پر جس بلڈنگ سے فائرنگ کی گئی۔ بلڈنگ کو پولیس اور رینجرز نے گھیرے میں لے لیا اور یوم علی (ع) کا ماتمی جلوس اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔ زخمی ہونے والے افراد کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110