پولیس کا دعویٰ ہے کہ لال چوک کے قریب یٰسین ملک کے گھر کے باہر کچھ نوجوان پتھراؤ کررہے تھے اور انہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے پمپ ایکشن گن سے فائر کیا۔
پولیس ترجمان منوج کمار نے بتایا کہ پولیس کاروائی میں چار نوجوان زخمی ہوگئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں پانچ نوجوان زخمی ہوگئے جن میں کشمیری رہنما یٰسین ملک کا بھانجا اشفاق احمد اور ممیرا بھائی یاسر احمد شیخ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے حالات کشیدہ ہیں اور گزشتہ آٹھ ہفتوں سے کرفیو نافذ ہے۔ اس دوران کبھی کبھی کرفیو میں ایک دن کی نرمی بھی کی گئی ہے۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس فائرنگ اور دیگر واقعات میں 62 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بیشتر نوجوان اور بچے شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110