اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حاج میرزا محمد حسن احمدى فقیہ یزدی حضرات آیات عظام گلپائگانى، اراکى، محقّق، فکور، حاج شیخ مرتضى حائرى، طباطبائى، سلطانى، بروجردى، بہاءالدّینى اور میرزا ہاشم آملى کے شاگردوں میں سے تھے۔مرحوم آیت اللہ احمدی فقیہ یزدی ابتداء ہی سے حضرت امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی اسلامی تحریک کے حامی تھے اور انھوں نے اس راہ میں کئی بار ستم شاہی دور میں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیل لیں۔ ان کی زوجہ محترمہ عالمہ فاضلہ بانو زہرہ صفاتی بھی حوزہ علمیہ قم کے محققین اور اساتذہ میں شمار ہوتی ہیں۔ مرحوم آیت اللہ آیت اللہ حاج میرزا محمد حسن احمدى فقیہ یزدی کی تشئیع جنازہ کل بروز منگل قم میں واقع مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصوم (س) کے حرم مطہر کی جانب ہوگی جہاں ان کی تدفین بھی ہوگی۔
........
/110