25 اگست 2010 - 19:30

عراقی سیاستدانوں نےاس ملک میں اقتصادی مفادات اور سفارتکاروں کی حفاظت کےلئےسیکورٹی کمپنیوں کےساتھ معاہدہ کرنےکےامریکی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ میں نیشنل الائنس کےرکن محمدناجی نےالعالم ٹی وی کوانٹرویو دیتےہوئے بغداد حکومت سےمطالبہ کیاکہ وہ امریکی سیکورٹی کمپنیوں کولائیسنس نہ دے۔محمدناجی نےکہاکہ ان سیکورٹی کمپنیوں میں ایسےمسلح ایجنٹوں کورکنیت حاصل ہےجوبعض خاص ملکوں کی سازشوں پرعمل کرنے کےلئے فعال ہیں۔عراق کےسیاسی تجزیہ نگار واثق الھاشمی کاکہناہے کہ امریکہ کی سیکورٹی کمپنیاں ، عراق میں اب تک بہت سےجرائم انجام دےچکی ہیں اوروہ اب تک سیکورٹی سےمتعلق بہت سی خلاف ورزیوں میں ملوث رہ چکی ہیں اس لئے ان کی واپسی عراق کےعوام اورسیکورٹی کےلئےبہت بڑا خطرہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110