لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے یہ مطالبہ حزب الله لبنان کے رہنما سید حسن نصرالله کی پریس کانفرنس کے بعد کیا جس میں انھوں نے ٹھوس اور مدلل شواہد کی بنا پر سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل کو ملوث قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جاسوس طیاروں نے رفیق حریری کے قتل سے کچھ دن قبل ان کے گھر سے پارلیمنٹ تک کے راستے کی نگرانی اور وڈیو فلمیں بنائیں جو حزب الله نے اپنے ذرائع سے حاصل کی ہیں۔ لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اقوام متحدہ سے اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصرالله کی طرف سے اس حوالے سے پیش کئے گئے ثبوت بےحد اہم اور حساس ہیں اور انہیں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110