انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے تشخص اور اس کی پاسداری پر تاکید کی اور ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کی آزادی کے لئے برطانوی سامراج کے خلاف طویل جد وجہد کی اور بالآخر اپنی سرزمین کو آزاد کرلیا ۔ آج کی اس تقریب میں جس میں تہران میں مقیم پاکستانی شہریوں نے بھی شرکت کی پیام پاکستان کے نام سے ایک سہ ماہی رسالے کی باضابطہ رونمائی ہوئی ۔اس موقع پر پاکستان کے پریس اتاشی محمد مظفر حسین جعفری نے ریڈیو تہران سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس میگزین کے اجرا کا بنیادی مقصد ایران میں پاکستان کی بہتر انداز میں پہچان کروانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ میگزین مکمل طور سے ثقافتی ہوگا اور اس کے پہلے شمارے کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات سے آراستہ کیا گيا ہے ، محمد مظفر جعفری نے فارسی اور اردو زبان میں پائے جانے والے اشتراک کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اردو زبان کی شناخت اس سہ ماہی رسالے کا ایک اور ہدف ہے جو ہمارے پیش نظر ہے ۔
.........
/110