18 اکتوبر 2010 - 20:30

افغان سرحد پر پاکستانی قبائلی علاقے میں جنگجوؤں کے کمپاؤنڈ پر امریکی ڈرون حملے میں 13جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ ہفتے کوکیا گیا۔حملہ شمالی وزیرستان کے اہم شہر میران شاہ کے مشرق میں ایسوری کے گاؤں میں کیا گیا جسے طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ایک سنیئر پاکستانی سیکورٹی آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گاؤں میں جنگجوؤں کے کمپاؤنڈ میں ایک امریکی میزائل فائر کیا گیاجس کے نتیجے میں کم ازکم 13جنگجو ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ایک قبائلی شخص نے کمپاؤنڈ کو اپنی ملکیت ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ رمضان المبارک میں نماز تراویح میں مصروف تھے۔ایک اور سیکورٹی آفیسر نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی قومیت شناخت نہیں ہوسکی ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110