رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نزول قرآن کے مہینے رمضان المبارک کے پہلے دن کل ایران بھر سے آپ کی ملاقات کے لئے آنے والے قرآن کریم کے قراء اور حفاظ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس محفل کو شیریں اور موثر قرار دیا اور فرمایا کہ قرآن کریم کی تلاوت اور اس کا حفظ قرآن کریم کے معارف کے ادراک اور اس پرعمل پیرا ہونے کا پیش خیمہ ہونا چاہۓ ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے قرآن کریم کے قاریوں اور حافظوں کو قرآن کریم کے ترجمے پر عبور حاصل کرنے کی تاکید فرمائي اور کہا کہ قرآن کریم کے معارف اور مفاہیم درحقیقت زندگی کے درس ہیں ۔ اور قرآن کریم کے ترجمے پر عبور اس کے معانی اور مفاہیم کے ادراک میں مدد و معاون ثابت ہوتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110



