18 اکتوبر 2010 - 20:30

ایران سمیت سات دیگر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 1431ھ کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پاکستان، افغانستان، موریطانیہ، مراکش، عمان اور عراق میں چاند نظر آگیا ہے اور کل جمعرات یکم رمضان المبارک ہے۔ پاکستان میں چاند کی رؤیت کا اعلان رؤیت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس منعقد کئے گئے۔ کمیٹی کو محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین کی معاونت بھی حاصل تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے وابستہ استہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس کمیٹی کو ملک کے مختلف علاقوں میں 120 سب کمیٹیوں کی معاونت حاصل تھی، سب کمیٹیوں میں فلکیات کے ماہرین بھی شامل تھے جنہوں نے جدید ترین وسائل سے بھی استفادہ کیا اور انھوں نے اپنے کام کی رپورٹ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر میں ارسال کی۔ شام، لبنان، قطر، تركی، انڈونبشیا، ملائشیا، لیبیا، اردن ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، فرانس، چین اور جاپان مین آج (بدھ 11 اگست 2010) رمضان المبارک کا پہلا دن تھا۔

.....

/110