18 اکتوبر 2010 - 20:30

ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے امریکہ کو ہر طرح کے اقدام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی اقدام کی صورت میں اس کو عراق اور افغانستان میں سےبھی زیادہ برےانجام کاسامنا کرنا پڑیگا۔

منوچہر متکی نے کل العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ ایران کے خلاف اقدام پر آمادگی پر مبنی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن کے حالیہ بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے کی صورت میں امریکہ کو اس سے بدتر انجام کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا سامنا اسے عراق اور افغانستان میں کرنا پڑا ہے ۔ منوچہر متکی نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ امریکہ میں اب بھی ایسے افراد موجود ہیں جو عقل سے کام لیں گے اور سوچ بچار کریں گے تاکہ امریکہ کی ساکھ کو مزید تباہ نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔