اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج بریفننگ میں روس میں جنگلوں کی آگ میں ہلاک ہونے والوں کے اھل خانہ کےساتھ ہمدردی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ایران اس آگ پرقابو پانے کے لئے روس کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ یادرہے روس کے جنگلوں میں دو ہفتے سے بھیانک آگ لگي ہے جسمیں اب تک چالیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہيں۔ بھیانک آگ پرقابو پانے کے لئے روسی حکومت نے سات صوبوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا ہے۔ روسی صدر نے صوبائي حکام کو ہدایت دی ہےکہ آگ پرقابو پانے کے لئے فوج کے وسائل و ذرایع سے استفادہ کیا جائے۔
.......
/110