18 اکتوبر 2010 - 20:30

چند روز قبل کربلائے معلی پر میزائل حملہ کرکے دسیوں زائرین نواسۂ رسول (ص) کو شہید اور زخمی کرنے والے دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے ترجمان "محمد العسکری" نے کربلا پر میزائل حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا: کربلائے معلی پر میزائل حملہ کرکے دسیوں بے گناہ اور نہتے زائرین امام حسین علیہ السلام کو شہید اور زخمی کرنے والے دہشت گردوں کے گروہ کے پانچ افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔دوسری طرف سے عراق کی بری فوج کے کمانڈر؛ "جنرل علی غیدان" نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے در حقیقت حضرت امام حسین اور حضرت عباس علمدار علیہماالسلام کے حرمین شریفین کے قریبی نقاط کو نشانہ بنانا چاہا تھا لیکن سیکورٹی فورسز کے مناسب اقدامات کی وجہ سے وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہے۔ .........../110