17 ستمبر 2010 - 19:30

زاہدان کے سنی امام جمعہ نے کہا: میں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ زاہدان کی جامع مسجد پر دہشت گردی گی کاروائی کا کوئی شرعی پہلو نہیں ہے اور یہ حملہ مذموم اور قابل ملامت ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق زاہدان کے سنی امام جمعہ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: کوئی بھی عالم دین شرعی لحاظ سے بے گناہ انسانوں کے قتل کا فتوی نہیں دے سکتا۔ انھوں نے کہا: یہ جہاد نہین بلکہ فساد ہے اور کوئی بھی صاحب فکر شخص وحشیانہ جرائم کو قبول نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا: مین دلسوزانہ اور ہمدردانہ انداز سے ان جرائم میں ملوث افراد سے کہتا ہوں کہ درندگی کے ان اقدامات سے اجتناب کریں۔ انهوں نے کہا: میں علماء، اثر و رسوخ رکھنے والے بزرگوں اور عمائدین سے گذارش کرتا ہوں کہ اس جیسے واقعات و حوادث کے سامنے غیرجانبدار نہ رہیں۔انھوں نے کہا: میں اس وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔

/110

- شیعیان زاہدان نے اپنے شہیدوں کو رخصت کیا