ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ترکی سلامتی کونسل کا وہ واحد ملک ہے جو ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدیں رکھتاہےاور انقرہ اپنے ہمسایہ ملک ایران کیساتھ تعلقات منقطع نہیں کرسکتا۔
ترک وزیراعظم نے کہا کہ ایران نے ایٹمی ایندھن کے تبادلے پررضا مندی ظاہرکی ہے اور وہ ایٹمی ہتھیاروں کامخالف ہے اس کے علاوہ ایران نے این پی ٹی معاہدہ پردستخط بھی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے این پی ٹی معاہدہ پردستخط بھی نہیں کئے اور اس کے پاس ایٹمی ہتھیاربھی ہیں لیکن کوئی یہ نہیں کہتا کہ صیہونی حکومت پرپابندیاں لگائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا انصاف پسند نہیں ہے۔
....................
/152