اسلام آ باد سے فارس نیوز کے مطابق رحمان ملک نے یہ بات بتاتےہوئے کہا کہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی دہشتگردی کے لئے پیسہ لیتی ہیں اور قتل عام کرتی ہیں۔ پاکستانی وزیرداخلہ نے کہاکہ دہشتگردوں کو شکست ہوئي ہے اور انہوں نے اب صوبہ پنجاب میں افراتفری پھیلانےکی کاروائياں شروع کردی ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ جن لوگوں نے داتا دربار میں خود کش حملے کئےہیں وہ کافر ہیں۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی طالبان اور القاعدہ کے گروہ ہیں اور ان گروہوں نے پاکستان کے دشمنوں کےساتھ ہاتھ ملاکر لوگوں کا قتل عام کرنا شروع کردیاہے۔ یادرہے مذھبی مقامات پردہشتگردانہ حملوں کے بعد رحمان ملک کے اس طرح کے بیانات عام سی بات ہوگئےہیں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک کوئي موثر اقدام دیکھنے میں نہيں آیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/11