اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعیان آسٹریلیا کے نمائندے جناب شیخ جہاد اسماعیل نے گذشتہ بدھ کے روز امام خمینی رحمةاللہ علیہ کے حرم مطہر میں حاضر ہوکر پھولوں کا گلدستہ نثار کرکے اسلامی جمہوری نظام کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شیخ جہاد اسماعیل نے خراج عقیدت و تحسین اور سورہ فاتحہ کی قرأت کے بعد حرم میں رکھی ہوئی گیسٹ بُک پر دستخظ کئے اور انہیں "آيين انقلاب اسلامی" اور "حديث بيداری" نامی کتب کے انگریزی تراجم کا تحفہ دیا گیا۔ انھوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران اپنے دورہ ایران کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا: تہران میں آسٹریلیا کے سفارتخانے کے زیر اہتمام مجھے ایران آنے کی دعوت دی گئی تا کہ میں ایران آکر ایران اور آسٹریلیا کی دو قوموں کے تعلقات کو تقویت پہنچانے کی کوشش کروں چنانچہ اس سلسلی میں میں نے اپنے مقاصد بھی حاصل کرلئے۔ شیخ جهاد اسماعیل نے کہا: بہت سی غلط فہمیاں کا سبب دوطرفہ مفاہمت نہ ہونے کی وجہ سے معرض وجود میں آتی ہیں اور یہ مسئلہ چند ملاقاتوں میں حل ہوجاتا ہے اور تعلقات کو تقویت پہنچتی ہے۔ انھوں نے شیعیان آسٹریلیا کے نزدیک امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں کہا: آسٹریلیا میں رہنے والے شیعیان اہل بیت (ع) امام خمینی (رح) کو بخوبی جانتے ہیں اسی وجہ سے وہ ان کے عقیدتمند ہیں۔
.......
/110