چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان مکران کی پٹی کے نیچے ہے اور پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ وارننگ دس جاری کردی گئی ہے۔ ہائی ٹائیڈ کے باعث طوفان کی رفتار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
کل صبح سندھ کے ساحل سے ٹکرائے گا، جس کے دوران تین سے پانچ میٹر لہریں بلند ہوسکتی ہیں۔کراچی میں بارشوں کا سلسلہ آج کسی بھی وقت شروع ہو جائے گا۔گوادر میں اب تک ایک سو نوے ملی میٹر اور جیوانی میں ایک سو اسی ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں سے دس سے بارہ ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
کریک کے علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کیلئے رینجرز طلب کرلی گئی ہے ۔تمام افراد کی کریکس سے منتقلی تک ریسکیو آپریشن جاری رہیگا۔ادھر آئی جی ایف سی میجر جنرل سلیم نواز کا کہنا ہے کہ گوادر کے جنوب سے طوفان مشرق کی طرف جارہا ہے،انہوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجے جائینگے،آئی جی ایف سی کے مطابق گوادر میں دیوارگرنے سے دوافراد جاں بحق ہوئے۔
.................
/152