17 اگست 2010 - 19:30

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق شہداء  اورزخمیوں کو اشکلون اسپتال منتقل کر دیا گيا ہے۔ ادھر حماس حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حملے سے متاثرہ جہاز پر سوار پاکستانی صحافی اور عملے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔ ترجمان کے مطابق اسرائیل پیشہ ور قاتل ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح چار بجے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی جہازوں کیخلاف ہونے والی کارروائی کا حکم صہیونی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا۔قافلے میں سمیت چھ کشتیاں شامل ہیں ۔ صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے "آزادی بیڑے"میں شامل کستیوں پر غزہ کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں حملہ کردیا۔صہیونی فوجیوں کی ایک بڑی تعدادنے ہیلی کاپٹروں سے کشتیوں پر دھاوا بول دیا جس  میں اب تک 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔......./110