17 اگست 2010 - 19:30

یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو میں قازقستان میں تھا،سب سے پہلے مشاہد حسین نے ایٹمی دھماکہ کرنے کا مشورہ دیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایٹمی دھماکہ نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کا پیکیج دینے کی پیشکش کی تھی اور بتایا تھا کہ اگر دھماکے کیے،تو پابندیاں لگ جائیں گی،لیکن میں نے ان سے کہا کہ ہم بکنے والے لوگ نہیں ہیں،اور ہم ایٹمی دھماکے کرینگے۔
یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو میں قازقستان میں تھا،سب سے پہلے مشاہد حسین نے ایٹمی دھماکہ کرنے کا مشورہ دیا،ادھر قوم بھی اس وقت بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر متفق تھی،چنانچہ انہوں نے قازقستان سے ہی ایٹمی دھماکہ کرنے کی تیاری کا حکم دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈکٹیٹر ہوتا تو شاید کبھی دھماکے نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی وارثوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ،پاکستان کے اصل وارث عوام ہیں،جب آئین اور پارلیمنٹ ٹوٹتے رہیں تو ملک کیسے چلے گا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرف نے غیر ملکی قرضے لینے کے باوجود ملک کیلئے کچھ نہ کیا،اور قوم کو اندھیروں میں چھوڑ کر چلا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور مین یوم تکبیر پر مسلم لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وہ غیر ملکی امداد لینے پر یقین نہیں رکھتے۔اگر موٹر وے غیر ملکی امداد کے بغیر بن سکتی ہے،تو کئی کام غیر ملکی امداد کے بغیر کئے جا سکتے ہیں۔قرضے لینے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سوئس بینکوں میں موجود رقوم واپس لائی جائیں۔مسلم لیگ نواز کے کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ سابق امریکی صدر نے انہیں دھماکہ کرنے پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی لیکن وہ دباو مین آنے والی مٹی سے نہیں بنے۔پاکستان کی عزت اور ناموس پر سودا کرنا انہیں گوارا نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110