اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اللہ آباد کے ادارہ اسلامی تعلیمات و تحقیقات نے اس نمائش میں قرآنی تعلیمات کے حوالے سے، شریک لڑکیوں کے فن پارے سجا رکهے ہیں۔ ویلفئیر، میڈیکل، ایجوکیشن و لیگل سپورٹ سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اختر نے شبلی نیشنل گرلز اسکول میں 21 مئی کو نماز جمعہ کا فریضہ ادا کرنے کے بعد اس نمائش کا افتتاح کیا۔ مسلمانوں نے اس نمائش میں رکهے گئے قرآنی نمونوں کا مشاہدہ کیا۔ نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ قرآن کے ڈیزائن شدہ نمونے معائنہ کرنے والوں ـ بالخصوص بچوں ـ کے تجسس کا جذبہ متحرک کردیتے ہیں اور یہ روش قدیمی اور منسوخ روشوں بہ نسبت زیادہ مؤثر، جاذب نظر اور افکار کی پرورش میں زیادہ بہتر کردار ادا کرسکتی ہے اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتون کو جلا بخشتی ہے۔ یادرہے کہ اس نمائش میں بعض قرآنی پیغامات ـ جیسے اسلام میں عدل کا مفہوم، معاشرے میں مساوات، خواتین کی صورت حال، لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کی افسوسناک رسم و غیرہ ـ دیواروں پر لگے پوسٹروں پر دکھائی دے رہے ہیں۔........../110

-

-

-
![]()
