بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر استاد کا گھر بارودی سرنگیں تیار کرنے اور "خوارج" (پاکستانی طالبان) کو دھماکہ خیز مواد کے استعمال کی تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
دھماکے کے وقت 20 سے 25 خوارج کو بارودی مواد استعمال کرنے کی تربیت دی جا رہی تھی جبکہ ساتھ والے کمروں میں رکھا بارود بھی دھماکے سے پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں 30 خوارج ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ واقعے میں فتنہ الخوارج سے منسلک 3 سے 4 گھر اور ساتھ واقع سرکاری مڈل سکول کے 2 کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرکاری مڈل سکول کے 28 سے 30 طلبہ جاں بحق جبکہ 3 اساتذہ سمیت 120 سے 130 افراد زخمی ہوئے، طالبان رجیم نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق طالبان حکومت واقعے پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے نورستان کے ایک کان کن ٹھیکیدار کے بارودی گودام میں ہونے والا دھماکہ قرار دے رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے تیار کیے جانے والے دیسی ساختہ بم افغان بچوں کی جان لے گئے۔
فتنہ الخوارج آبادی کے درمیان گھروں میں تربیتی سرگرمیاں جاری رکھ کر اور بارودی سرنگیں تیار کرکے افغان شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہا ہے۔
پاکستانی ماہرین کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے واقعے پر پردہ ڈالنا فتنہ الخوارج کی کھلی سرپرستی کا ثبوت ہے جبکہ دہشت گردوں کی سرپرستی کی قیمت افغان بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ