29 نومبر 2026 - 13:45
امریکی ڈرون نے آبنائے ہرمز میں مچھیروں کی ایک چھوٹی کشتی پر حملہ کیا

ایرانی سرکاری میڈیا نے فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایک امریکی ڈرون نے اتوار 29 نومبر کی صبح ساڑھے تین بجے خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے علاقے سریک کے قریب تین افراد پر مشتمل ماہی گیروں کی ایک چھوٹی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایرانی سرکاری میڈیا نے فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایک امریکی ڈرون نے اتوار 29 نومبر کی صبح ساڑھے تین بجے خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے علاقے سریک کے قریب تین افراد پر مشتمل ماہی گیروں کی ایک چھوٹی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار دو افراد کو تلاش کر لیا گیا ہے اور انھیں سریک کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم کشتی کے مالک کی تلاش جاری ہے، جن کا نام بھی جاری کیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) اور دیگر امریکی حکام نے تاحال اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha