27 نومبر 2026 - 14:16
'یوم شکرانہ' کے موقع پر دس لاکھ امریکیوں کی بجلی بند + ویڈیوز

امریکہ میں 'یوم شکرانہ' کے موقع پر طوفانوں نے تقریباً دس لاکھ افراد کی بجلی بند کر دی، ہزاروں پروازیں معطل ہوئیں اور حکام نے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری کی اپیل کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا' تیز آندھیوں اور شدید طوفانوں نے تقریباً دس لاکھ امریکی گھروں اور کاروباروں کی بجلی بند کر دی اور یوم شکرانہ (Thanksgiving Day) کی بعض تقریبات کو متاثر کیا۔

امریکی جمعرات کے دن سالانہ یوم شکرانہ کی تقریبات منا رہے تھے، شدید طوفانوں نے ملک بھر میں آمد و رفت کو متاثر کیا، 2000 سے زیادہ پروازیں تاخیر سے دوچار ہوئیں اور 400 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

'یوم شکرانہ' کے موقع پر دس لاکھ امریکیوں کی بجلی بند

پروازوں کی ٹریکنگ سروس "FlightAware" نے شدید طوفانوں کے نتیجے میں امریکہ میں ہزاروں پروازوں کی منسوخی اور طویل تاخیر کی تفصیلی رپورٹ جاری کی۔

امریکہ میں بجلی کی بندش کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ "poweroutage.us" کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی شام 900,000 سے زیادہ گھروں اور کاروباروں میں بجلی نہیں تھی۔ نیو جرسی اور نیویارک کے بعض حصوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔

امریکی قومی موسمیاتی ادارے نے شمالی جارجیا، بحرِ اوقیانوس کے وسطی علاقے کے بیشتر حصوں اور جنوبی نیو انگلینڈ کے لئے تیز ہواؤں کی وارننگ جاری کی۔

نیویارک کے میئر زہران ممدانی کے مطابق، نیویارک شہر میں سیلاب کی وجہ سے دو افراد کو ان کی گاڑیوں سے بچا لیا گیا۔ انھوں نے نیویارک کے باشندوں سے کہا کہ موجودہ حالات میں کہیں نہ جائیں اور کہا: "کوئی بھی منزل آپ کی سلامتی کے لئے مناسب نہیں ہے۔"

میری لینڈ میں، مونٹگومری اور پرنس جارج کاؤنٹیوں میں تقریباً پانی کے 20 لاکھ صارفین سے شدید بارش کے باعث بجلی کی وقفے وقفے سے بندش کے پیش نظر پانی کے استعمال میں کفایت شعاری کی اپیل کی گئی۔

طوفانوں کے ساتھ ساتھ گرد باد (Whirlwind) کی وارننگز بھی آئیں، جن میں ریاست واشنگٹن میں سیئٹل کے جنوب مشرق میں ایک غیر معمولی گرد باد بھی شامل ہے۔

امریکہ کے وسطی مغربی علاقے میں جمعرات کو شدید برف باری ہوئی اور مسوری کے بعض علاقوں میں 35 سینٹی میٹر تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

اسی دوران، مد و جزر (Tide) کی لہریں بحر الکاہل کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا باعث ہوئیں۔ امریکی موسمیاتی ادارے کے اعلان کے مطابق، یہ صورتحال آج جمعہ کو بھی جاری رہ سکتی ہے۔

کیلیفورنیا کے ساحل کے ساتھ بے مثال مد و جزر کی وجہ سے شمال میں ہمبولٹ کاؤنٹی سے لے کر لاس اینجلس کے قریب وینٹورا کاؤنٹی تک کے علاقوں کو جبری طور پر خالی کرایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha