بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ 83 سال قبل سابق سوویت یونین، امریکہ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے تہران میں سوویت یونین کے سفارت خانے کی عمارت میں حاضر ہو کر دوسری عالمی جنگ کے اہم ترین سفارتی واقعات میں سے ایک کو رقم کیا۔
اتحادی طاقتوں کے تینوں اہم رہنماؤں کا یہ اجلاس جنگ کی تقدیر اور اس کے بعد کی 'عالمی سیاسی ترتیب' طے کرنے کے لئے منعقد ہوا۔ درحقیقت 1943 کے تہران نے ایک ایسے اجلاس کی میزبانی کی جس میں نہ صرف دوسری عالمی جنگ کے خاتمے بلکہ اس کے بعد کی بین الاقوامی ترتیب کی تشکیل کے بارے میں بھی فیصلے کئے گئے۔
تاہم ایرانیوں کی اجتماعی یادداشت میں یہ تاریخی واقعہ پہلوی دور کی ذلت و خفت کی علامت بن گیا۔ امریکہ، سوویت یونین اور برطانیہ کے سربراہان نے تہران میں یہ اہم اجلاس اس وقت منعقد کیا جب انہوں نے اس وقت کی حکومت کو تہران میں آمد اور اجلاس کے بارے میں آگاہ تک نہیں کیا تھا؛ ایسا واقعہ جو واضح طور پر ثابت کرتا تھا کہ اس وقت ایران تاریخی تبدیلیوں اور معاملات میں کس حد تک بےاثر تھا اور اس وقت کی طاقتیں ایران کو ایک نوآبادیاتی ملک کے طور پر دیکھتی تھیں۔
اب 8 دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گذرنے کے بعد، ٹرمپ نے اس اجلاس کی ایک تصویر شائع کرکے، اس کا چین اور روس کے رہنماؤں کے ساتھ اپنے حالیہ سہ فریقی اجلاس سے موازنہ کرکے تاریخی جعلی سازی کی کوشش کی ہے۔
شائع شدہ تصویر میں، امریکہ کے دہشت گرد صدر نے خود کو اپنے ملک کے اس وقت کے صدر روزویلٹ کی جگہ پر رکھنے کی کوشش کی ہے اور چین اور روس کے رہنماؤں کے ساتھ حالیہ اجلاس کو تاریخی تہران کانفرنس کا تسلسل قرار دیا ہے؛ گویا دنیا میں کوئی اہم تبدیلی رونما ہوئی ہے جس میں امریکہ ایک فریق رہا ہے اور واشنگٹن اب بھی عالمی نظام کے اہم ترین معماروں میں سے ایک ہے اور ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ مل کر دنیا کے مستقبل کے قواعد طے کر سکتا ہے! لیکن یہ موازنہ امریکہ کی طاقت کی علامت ہونے سے زیادہ، ٹرمپ کی بین الاقوامی نظام کی نئی حقیقتوں کو چھپانے کی کوشش کا مظہر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون کا ماخذ: روزنامہ "وطن امروز"
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ