بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ الجزیرہ نیٹ ورک کے فارسی ٹیلی گرام چینل نے ایک ویڈیو کلپ میں دنیا میں مسلمانوں کی آبادی کے اضافے اور مستقبل کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔
ایک اعداد و شمار کی پس پردہ حقیقت؛ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف مغرب نے اربوں کھربوں ڈالر خرچ کئے لیکن ان کی یہ مہم لاحاصل کیوں رہی؟
ویڈیوکی تفصیل:
آج دنیا میں تقریبا 8/3 ارب انسان بستے ہیں۔
دنیا کی 25 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔
2020 کے اعداد و شمار کے مطابق، مسلمانوں کی آبادی دو ارب سے تجاوز کر گئی ہے اور مسلمان آبادی کے لحاظ سے عیسائیوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی تحقیق کے مطابق، مسلمانوں کی آبادی 2035 میں عیسائی آبادی سے بڑھ جائے گی۔
ولادتوں اور اموات کی موجودہ شرح جاری رہنے کی صورت میں، مسلمانوں کی آبادی سنہ 2070 میں 3/6 ارب تک اور عیسائیوں کی آبادی تین ارب ہو جائے گی۔
یہ پیو (PEW) کے اعداد و شمار ہیں جس کے مطابق، سنہ 2070 تک مسلمانوں میں پیدائشوں کی تعداد 1/6 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی؛ جبکہ عیسائیوں میں پیدائشوں کی تعداد 7/92 کروڑ پر رکے گی۔ دوسرے لفظوں میں مسلمانوں کی آبادی میں سنہ 2070 تک 80 فیصد اضافہ ہوگا اور عیسائیوں میں یہ شرح 30 فیصد اور یہودیوں کے لئے 20 فیصد ہوگی۔
اس تحقیق میں مسلمانوں کی آبادی پر توجہ دی گئی ہے اور کہا گیا ہے؛ فرانس میں مسلمانوں کی آبادی 9 فیصد سے 20 فیصد تک، برطانیہ میں 6 فیصد سے 15 فیصد تک، سوئیڈن میں 8 فیصد سے 19 فیصد تک، جرمنی میں 6 فیصد سے 14 فیصد تک پہنچ جائے گی یعنی ان ممالک کی آبادی کا پانچوں حصہ (20 فیصد) مسلمانوں پر مشتمل ہوگا۔
اس تحقیق کے مطابق، ممکن ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کی جگہ لے کر مسلمانوں کا سب سے گنجان آباد ملک بن جائے۔
جبکہ ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو دنیا میں ـ امریکہ کی جگہ لے کر ـ سب سے زیادہ گنجان آباد عیسائی ملک بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ