15 نومبر 2026 - 15:44
جرف النصر میں حشد الشعبی کے خلاف مہم امریکی منصوبے کا حصہ ہے، عراقی تجزیہ کار

عراقی سیاسی تجزیہ کار قاسم بلشان نے کہا ہے کہ جرف النصر میں حشد الشعبی کے خلاف منفی مہم امریکہ، خلیجی ممالک اور بعض اندرونی عناصر کی حمایت سے چلائی جارہی ہے، جس کا مقصد اس علاقے سے حشد الشعبی کو بے دخل کرنا اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراقی سیاسی تجزیہ کار قاسم بلشان نے کہا ہے کہ جرف النصر کے علاقے میں تعینات حشد الشعبی کے خلاف جاری مہم دراصل اسے اس علاقے سے نکالنے کی کوشش ہے، جو امریکی منصوبوں اور دباؤ کا حصہ ہے۔

انہوں نے خبر رساں ادارے المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا دباؤ صرف جرف النصر سے حشد الشعبی کو نکالنے کی کوششوں تک محدود نہیں، بلکہ اس وقت حشد الشعبی سے متعلق قانون کی منظوری روکنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے، حالانکہ یہ قانون ایک طویل عرصے سے منظوری کا منتظر ہے۔ اس دوران بعض اندرونی عناصر بھی امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

قاسم بلشان نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک امریکی منصوبوں کی حمایت کررہے ہیں اور عراق میں واشنگٹن کے مقاصد کے حصول کے لیے اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ان کے مطابق، اس حمایت میں حشد الشعبی سے متعلق قانون کی منظوری روکنے کے لیے امریکی دباؤ کی تائید اور جرف النصر میں حشد الشعبی کے خلاف ایسی مہمات چلانا بھی شامل ہے، جن کا مقصد اس فورس کی ساکھ خراب کرنا اور اس کے خلاف بے بنیاد الزامات اور غلط دعوے پھیلانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha