بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی-اسرائیلی مصنف، مقرر اور انسانی حقوق کے کارکن، "ابراہام مکو پیلیڈ" (Avraham Miko Peled) نے اپنے ایک حیران کن بیان میں کہا: "ایران کی فتح استقامت میں اور فلسطین کے اندر اسرائیلی اہداف پر مؤثر ضربیں لگانے میں مضمر ہے"، اور کہتے ہیں: "امریکی-اسرائیلی فوجی کارروائیاں اور حرکتیں کسی بھی قانونی جواز سے عاری ہیں اور یہ "ایک نسل پرستانہ نظریئے" اور ایک "سامراجی طاقت کی" آخری ہچکیاں ہیں جو ان دو کے زوال کو عیاں و نمایاں کرتی ہیں۔"
ویڈیو کی تفصیل:
مجھے نہیں معلوم کہ ان [امریکیوں اور اسرائیلیوں] کی نظر میں کہ "ایران کی فتح" کی شکل و شباہت کیا ہے؟
صرف ایران ہی ہے جو اس میدان کا فاتح ہو سکتا ہے۔
یہ شرپسندانہ حملہ پوری قوت سے ایران کے خلاف جاری ہے۔
امریکہ اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا، صرف ایران ہی ہے جو اس میدان کا فاتح ہو سکتا ہے۔
کیونکہ امریکہ کو کامیابی کے لئے ۔۔۔ کرنا چاہئے، نجانے کیا کہوں؛
مجھے نہیں معلوم کہ ان [امریکیوں اور اسرائیلیوں] کی نظر میں کہ "ایران کی فتح" کی شکل و شباہت کیا ہے؟
لیکن [اچھی طرح جانتا ہوں کہ] کوئی بھی راستہ موجود نہیں ہے جس سے گذر کر امریکہ اس جنگ میں کامیاب ہو سکے۔
امریکہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
ایران کو فتحیاب ہونے کے لئے صرف اور صرف پائیداری اور استقامت سے کام لینا چاہئے؛ اور امریکہ اور بعض اہداف پر ضربیں لگا دے؛ فلسطین کے اندر صہیونی اہداف پر ضربیں لگا دے، اور وہ بہت مؤثر انداز سے یہ کام انجام دے رہے ہیں۔
میرا خیال نہیں ہے کہ اگر آپ کا ذہن صحتمند ہو، اور کسی جنونیت کو سمجھنا ہو، تو آپ جنونیت کو نہیں سمجھ سکتے۔ یہ ایک جنونیت اور دیوانگی ہے؛ یہی وجہ ہے کہ اس کو یہ [دیوانگی اور جنونیت] نام دیا گیا ہے۔
میں پھر بھی کہنا چاہتا ہوں کہ میرے خیال میں یہ ایک عصر کا اختتام ہے۔
یہ استعماری (سامراجی) نظریہ ایک نسل پرستانہ آئیڈیالوجی ہے جو بھانپ گئی ہے کہ زوال سے دوچآر ہو چکی ہے۔ یہ ان کی آخری تگ و دو ہے یا ان کی آخری خودنمائی!
یہ کام کے خاتمے سے پہلے، ایک قسم کی آتش بازی ہے۔
ان میں سے کسی بھی اقدام کے لئے کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ