10 نومبر 2026 - 09:59
عراق کا ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ چذابہ کھولنے کا اعلان

عراق میں شہریوں کے مسلسل احتجاج کے بعد حکومت نے ایران کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ الشیب دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو ایرانی جانب سے چذابہ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراقی ادارہ برائے سرحدی گزرگاہوں نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی عراق کے صوبے میسان میں واقع الشیب سرحدی گزرگاہ منگل کی صبح سے دوبارہ کھول دی جائے گی۔

دوسری جانب عراقی حکام نے مشرقی صوبے دیالی میں واقع مندلی سرحدی گزرگاہ کو آئندہ جمعے سے عارضی طور پر بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت کی جانب سے الشیب گزرگاہ بند کیے جانے کے بعد شہریوں میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جو تاحال جاری ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت نے امریکی دباؤ کے تحت ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں بند کی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha