تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں شامل سیاسی قیادت نے ملک کو امریکہ کا غلام بنا رکھا ہے اور پاکستان کے تمام فیصلے واشنگٹن میں ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی چئیرمین عمران خان نے ہری چند چارسدہ میں ایک تقریب اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری ہولڈروں کا دوبارہ اسمبلی میں آنا،مرکز ی حکومت اور پی پی پی کیلئے شرم کا مقام ہے جس سے قوم کا سر بھی جھک گیا ہے۔اٹھارویں ترمیم سے نوازشریف کو تیسری بار وزیراعظم بننے اور صدر زرداری کو اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کا راستہ کھل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کیلئے ریلیف نہیں ہے اور نہ ہی وہاں کے منتخب نمائندوں نے اس کیلئے کوئی آواز اٹھائی ہے۔تحریک انصاف ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔ صدر زرداری،نوازشریف،اسفندیار ولی اور مولانا فضل الرحمن نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے پاکستان کو امریکہ کا غلام بنا رکھا ہے۔روز روز کے ڈرون حملو ں سے سینکڑوں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں۔
.........
/110