سید حسن نصراللہ نے بدھ کی رات کو لبنان میں کہا کہ ایران کا یہ مثبت قدم اپنے ایٹمی معاملے کے سلسلےمیں سامراجی ملکوں کو جو ایران کابائيکاٹ یہاں تک کہ اس پرفوجی حملہ بھی کرناچاہتے تھے کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے اس معاہدے سے شام اور حزب اللہ بھی طاقت کا احساس کررہےہیں۔ انہوں نے کہا ایران کے اس مثبت اقدام پرشام اور حزب اللہ کو بےحد خوشی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر ایران کے اس معاہدہ کی اہمیت کا اندازہ لگاناچاہتےہیں تو یہ دیکھیں کہ صیہونی حکومت کے سارےمنصوبوں پرپانی پھر گيا ہے اور صیہونی حکومت ،امریکہ اور یورپی ممالک کس قدر خوف کا شکار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/152