29 اکتوبر 2026 - 16:12
سپاہ کے ترجمان کا سینٹکام کو جواب: آبنائے ہرمز کی حقیقت سوشل میڈیا پر نہیں، میدان میں طے ہوتی ہے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے امریکی سینٹکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حقیقت کا فیصلہ فضا، زمین اور سمندر میں ہوتا ہے، نہ کہ سوشل میڈیا اور امریکی میڈیا وار رومز میں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’’بچوں کے قاتل سینٹکام! 1956 کے بحرانِ سویز نے برطانیہ کی طاقت کی حدود کو بے نقاب کر دیا تھا؛ تاریخ کبھی کبھی اہم تزویراتی گزرگاہوں پر اپنا رخ بدلتی ہے۔‘‘

سپاہ نیوز کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے دعوے کو محض بیان جاری کرکے نہیں، بلکہ آزاد ذرائع سے ملنے والے شواہد کے ذریعے ثابت کریں۔

محبی نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز کی حقیقت کا فیصلہ فضا، زمین اور سمندر میں ہوتا ہے، نہ کہ سوشل میڈیا اور امریکی میڈیا وار رومز میں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha