27 اکتوبر 2026 - 16:12
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں کارروائی، دہشت گرد گروہ سے تعلق کے رکھنے والے 6 افراد گرفتار

ایرانی پولیس کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر بمپور میں کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ کلاشنکوفیں، گولیاں اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی پولیس کے مرکز اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ مخالف گروہوں سے وابستہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے جاری انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائیوں کے سلسلے میں، صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمۂ اطلاعات کے تعاون سے بمپور شہر میں متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی۔

یہ کارروائی دو پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد گروہ سے تعلق کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران 3 کلاشنکوفیں، 6 میگزین اور 172 جنگی گولیاں، اس کے علاوہ ایک پستول اور اس کا ایک میگزین بھی برآمد کیا گیا۔

اس دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں اور وطن کے محافظوں کے نام شہید نظام دست گشادہ اور شہید امیرحسین قاسمی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha