اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سلطنتِ عمان کے مفتی شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر عائد پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پابندیوں کی مخالفت میں متحدہ مؤقف اختیار کریں۔
انہوں نے آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب کے حوالے سے عائد پابندیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دینی عقائد پر عمل کرنے کی آزادی کے منافی ہے۔ ان کے مطابق، توقع کی جاتی ہے کہ ایسے ملک میں اس آزادی کی ضمانت دی جائے گی جہاں آبادی کی اکثریت مسلمان ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آذربائیجان کے اسکولوں میں لباس سے متعلق قواعد کو احتجاج کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان قواعد کے نتیجے میں حجاب پہننے والی بعض طالبات کو اسکولوں میں داخل ہونے سے بھی روکا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ