اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب یزیدی دہشت گردوں نے معروف شیعہ ڈاکٹر حیدر عباس کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کیا کہ جب وہ مومن آباد میٹرو ول میں واقع اپنے اسپتال مریضوں کو دیکھنے اپنی گاڑی ٹویو ٹا کرولا میں جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم دہشتگردوں نے انکو تین گولیاں مار کر شہید کردیا۔
شہید ڈاکٹر حیدر عباس سر اور چہرے پر تینوں گولیاں لگنے کے سبب موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے لے جا یا گیا ۔شہید ڈاکٹرحیدر عباس کراچی کے علاقے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کے رہائشی تھے ،شہید نے اپنے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو بچیوں کو چھوڑا ہے ،شہید کی عمر ترپن برس تھی۔
ڈی ایس پی راؤ اقبال کا کہنا ہے کہ واقع فرقہ وارانہ دہشتگردی کا نتیجہ ہے جبکہ پولیس کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ میٹرو لائن اسپتال واقع میٹروول سائٹ ایریا کے نزدیک ہوا۔
...................
/152