انتالیس میگاواٹ کی فراہمی کے حوالے سے ساڑھے آٹھ سینٹ فی کلو واٹ نرخ طے ہونے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں ایرانی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کےلئے سات سو کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن بچھانی پڑے گی جس میں سے ساڑھے چار سو کلو میٹر لائن پاکستانی علاقے میں ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں جلد ایران کا دورہ کریں گے۔جبکہ کشن گنگا ڈیم کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی۔اس موقع پر ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے علاقے میں پائپ لائن بچھانے کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہےانہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم جولائی میں بھاشا دیامیر ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
بڑے شہروں میں آٹھ سے دس اور چھوٹے شہروں اور دیہات میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ملک میں بجلی کی پیداوار دس ہزار آٹھ سو تریسٹھ اور طلب چودہ ہزار دو سو اٹھارہ میگاواٹ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/152