17 جولائی 2010 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے گذشتہ ہفتے قطر کا دورہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل، حجت‏الاسلام والمسلمین «محمدحسن اختري» نے گذشتہ ہفتے اتوار کے روز استاد شہید آیت اللہ مرتضی مطہری رحمة اللہ علیہ کی شہادت کی برسی اور یوم معلم کے سلسلے میں قطر میں مقیم ایرانی معلمین کی تکریم و تجلیل کی غرض سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لئے قطر کا دورہ کیا۔انھوں نے اس دورے میں قطر کے مفتی شیخ یوسف القرضاوی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عالم اسلام کے مسائل زیر بحث آئے اور مظلوم فلسطینیوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں ہمہ جہت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ .........../110