اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،والٹز نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی حکمت عملی اور اقتصادی دباؤ کی کارروائیوں کے باعث وقت گزرنا امریکا کے لیے فائدہ مند ہے۔
امریکی سفیر نے نیویارک میں المانٹر کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کے بعد جنگ، مذاکرات اور اقتصادی پابندیوں سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور مذاکرات شروع کرنے کا عمل امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط پوری کرنے اور اپنے وعدوں پر عملی طور پر عمل درآمد سے مشروط ہے۔
ایران کی شرائط میں منجمد اثاثوں کی بحالی، امریکی حملوں کا خاتمہ، بحری محاصرے کا اختتام اور ایران کے داخلی امور میں امریکی مداخلت روکنا شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ