15 ستمبر 2026 - 14:21
بن گویر کی مقبولیت میں کمی، سروے میں ۹ سے ۶ نشستوں تک گر گئی

ایک تازہ سروے کے مطابق ایتمار بن گویر کی جماعت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران اپنی انتخابی طاقت کا ایک تہائی حصہ کھو دیا ہے اور متوقع نشستوں کی تعداد ۹ سے کم ہو کر ۶ رہ گئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے چینل ۱۲ کے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کی سربراہی میں قائم جماعت ’’عوتسما یہودیت‘‘ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران اپنی انتخابی مقبولیت کا ایک تہائی حصہ کھو دیا ہے۔

سروے کے مطابق بن گویر کی جماعت کو دو ماہ قبل ہونے والے سروے میں ۹ نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم آج کے سروے میں یہ تعداد کم ہو کر صرف ۶ نشستوں تک پہنچ گئی ہے۔

ایتمار بن گویر صہیونی حکومت کی موجودہ کابینہ کے انتہائی دائیں بازو کے رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی سیاسی سرگرمیوں کا بڑا حصہ فلسطینیوں کے خلاف سخت گیر پالیسیوں اور تشدد سے جڑا رہا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی بن گویر کی سیاسی حمایت حاصل کرنے والے آبادکاروں کے تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۶ کے آغاز سے اب تک فلسطینی آبادیوں کے خلاف آبادکاروں کے ۱۴۳۰ سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں تقریباً ۳۸۰۰ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha