17 جولائی 2010 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی کھوکھلی دھمکیوں کو مسترد کیاہے ۔

سید حسن نصراللہ نے سنیچر کی رات کو حزب اللہ کے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کا  پروپگینڈا صہیونی حکومت کے جرائم سے راے عامہ کومنحرف کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا جب امریکہ اورصہیونی حکومت خاموش رہیں تو ہمیں ہوشیار ہوجانا چاہیے لیکن جب وہ شوروغل کرنے لگیں تو اس کا مطلب یہ ہےکہ امریکہ اور صہیونی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کے لہجے میں نرمی کی وجہ حزب اللہ کی جانب سے سولہ فروری کا دندان شکن جواب ہے۔ہم نے دوہزار چھےمیں صہیونی ریاست سے کہاتھاکہ ہم تجھ سے نہیں ڈرتےاور اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کریں گے۔حزب اللہ کے سربراہ نے شام کی جانب سے اسکڈ میزائیل دئےجانے کے الزام کی تردید کرتےہوئے کہا کہ شام نے بھی اس الزام کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ صہیونی حکومت کے اس ہتھکنڈے کی وجہ سے اپنے ہتھیاروں کا اعلان نہیں کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ یہ حزب اللہ کا حق ہےکہ جو بھی اسلحہ اسکےلئے ضروری ہووہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی رعب ودہشت پھیلانے کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لئے حاصل کرے۔ سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ مئی کا مہینہ لبنان میں حزب اللہ کی کامیابی کا مہینہ ہے اور صہیونی حکومت پرحزب اللہ کی کامیابی نے لبنانی قوم کو عظیم جشن کاموقع فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے لبنانی قوم سے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ حزب اللہ اور امل بلدیاتی انتخابات میں متحد رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110